کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مقبول اور معتبر امپائروں میں شمار ہونے والے ہیرلڈ ’’ڈکی‘‘ برڈ (Harold Dickie Bird)92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
یارک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے تصدیق کی ہے کہ ڈکی برڈ نے اپنے گھر پر سکونت کے ساتھ آخری سانس لیے۔
کھیلنے کی حامی بھری تو ہاتھ ملانے سے انکار مناسب نہیں،محمد اظہر الدین
ڈکی برڈ نے کرکٹ امپائرنگ کے شعبے میں اپنی منفرد پہچان بنائی اور انہیں دنیا بھر میں ’’کھیل کی دیانت‘‘ اور ’’شفاف فیصلوں‘‘ کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
ڈکی برڈ نے 66 ٹیسٹ میچز اور 69 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے۔انہوں نے7ویمن ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی امپائرنگ کی،93فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔
امپائرنگ سے قبل ڈکی برڈ نے بطور اوپننگ بیٹر یارک شائر کے لیے کرکٹ کی شروعات کی، بعد ازاں وہ اسی کلب کے صدر بھی بنے اور اپنی زندگی کے بڑے حصے کو یارک شائر اور کھیل کی خدمت کے لیے وقف کیا۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں برطانوی حکومت نے 1986 میں انہیں ایم بی ای (Member of the Order of the British Empire) اور 2012 میں او بی ای (Officer of the Order of the British Empire) کے اعزازات سے نوازا۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا
یارک شائر کلب نے اپنے بیان میں کہا: ’’ڈکی برڈ ایک ایسا نام ہے جو کھیل کے جذبے، عاجزی اور خوش اخلاقی کی علامت رہا۔ وہ کئی نسلوں کے لیے یادگار اور ہر دلعزیز شخصیت تھے۔ کلب کے تمام کھلاڑیوں اور اراکین کے ساتھ ان کا گہرا تعلق رہا اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔‘‘
ڈکی برڈ کے انتقال پر دنیا بھر سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ کھلاڑی اور شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر ان کے یادگار لمحات اور انوکھے انداز کو یاد کر رہے ہیں۔ انہیں صرف ایک امپائر نہیں بلکہ کرکٹ کا ایک کردار، ایک روایت اور ایک داستان سمجھا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کی ستمبر کے آخر میں غیرمعمولی بارشوں کی پیشگوئی
ڈکی برڈ کی وفات سے کرکٹ کی دنیا میں ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
