کولمبیا، ملک کے جنوب مشرقی حصے میں 34 فوجی اہلکاراغوا ہو گئے۔
وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ایک دور درازاورغیرمحفوظ علاقے میں پیش آیا جہاں حالیہ دنوں میں مسلح گروپوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
روس نے گوگل پر کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد کر دیا
وزارت دفاع نے کہا کہ ابتدائی شواہد باغی عناصرکی کارروائی کی جانب اشارہ کرتے ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں، فوجی دستے علاقے میں معمول کی گشت پرتھے جب ان پرگھات لگا کرحملہ کیا گیا اورانہیں یرغمال بنا لیا گیا۔
سیکیورٹی فورسزنے متاثرہ علاقے میں بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے، حکومت نے عالمی اداروں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ مغوی فوجیوں کی بحفاظت واپسی ممکن بنائی جا سکے۔
