مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، مسجد نبوی ﷺ کے صحن واطراف میں بارانِ رحمت خوب جم کربرسی۔
بارش کے مناظردیکھ کرزائرین نے اللہ تعالیٰ کا شکرادا کیا اورنفل ادا کیے، مسجد نبوی ﷺ میں بارش کے دوران خوشگوارمناظر دیکھنے کوملے، جہاں لوگ چھتریوں کیساتھ عبادات میں مصروف رہے۔
دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے تباہی، ہزاروں افراد متاثر
زائرین کے چہروں پرخوشی دیدنی تھی، بارش کے باعث شدید گرمی کی لہرمیں واضح کمی آ گئی اورمدینہ کا موسم نہایت خوشگوارہوگیا۔
مقامی شہریوں اورزائرین نے سوشل میڈیا پرتصاویراورویڈیوزشیئر کیں جن میں مسجد کے صحن میں پانی کے قطروں کی چمک اورروح پرورمناظرکودیکھا جا سکتا ہے، یہ رحمت الٰہی زائرین کیلئے باعثِ سکون ثابت ہوئی۔
