خیبرپختونخوا حکومت نے طویل فاصلے پرسفر کرنے والی مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے لیے نیا قانون منظورکر لیا ہے۔
نئے بل کے تحت 365 کلومیٹر یا اس سے زیادہ فاصلے پر چلنے والی بسوں، ٹرکوں اور ٹریلرزمیں دو ڈرائیوروں کی موجودگی لازمی ہوگی۔
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری
حکام کے مطابق یہ قانون ٹریفک حادثات میں کمی، ڈرائیوروں کی تھکن سے بچاؤ اورمسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے نافذ کیا گیا ہے۔
پشاورسے لاہور، کراچی اورکوئٹہ جانے والی گاڑیوں پریہ قانون لاگو ہوگا اس کی خلاف ورزی پر 5 ہزار سے 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
محکمہ ٹریفک پولیس ودیگرمتعلقہ اداروں کواس پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
