راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خودکش حملے میں ہارون بلور کی شہادت پر بلور خاندان اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہارون بلوراور معصوم شہریوں پر گھناؤنا دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے۔
COAS shares grief of Bilour family & ANP on condemnable targeting of Haroon Bilour & victims of heinous terrorist attk.“We are fighting against nexus of inimical forces which aren’t willing to absorb a peaceful & stable Pakistan. We remain undeterred & shall IA defeat them” COAS.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 11, 2018
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم دہشت گردی اور ملک کو عدم استحام کا شکار کرنے والی قوتوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے کوشاں ہیں۔