جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ ’اس وقت ریاستی حصار میں ہیں‘ اور لاہور کے تمام راستے بند ہونے کے باعث لاہور ہائی کورٹ بار کے وکلا سے براہِ راست خطاب نہیں کر سکے۔
وہ لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز سمینار میں شرکت کے لیے گزشتہ شب لاہور پہنچے تھے۔ تاہم ان کی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ ”پنجاب پولیس نے ان کی قیام گاہ کے باہر اہلکار تعینات کرکے انہیں باہر آنے سے روک دیا۔“
پارٹی نے اس مبینہ ’محاصرے‘ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا ہے۔
لاہور:موجودہ صورتحال کے حوالے سے قوم سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب مدظلہ کا اہم خطاب
میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں، پورا لاہور شہر ریاستی رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے، مولانا فضل الرحمانتمام راستے بند ہیں، ناکے لگے ہوئے ہیں، ایک مہذب شہری کو دانشوروں کی محفل میں جانے سے روکا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
جبر کو کبھی دوام حاصل نہیں ہوتا، لیکن صبر کو پوری تاریخ میں ہمیشہ دوام حاصل رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
ہم ملک میں امن کے داعی اور پرچارک ہیں، قیامِ امن کے لیے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، مولانا فضل الرحمان
ہم کسی حکمران یا ریاستی ادارے سے وطن سے وفا کا سرٹیفکیٹ لینے نہیں آئے، مولانا فضل الرحمان
ان کی وفاداریاں مشکوک ہیں، ہماری وفاداریاں شک و شبہے سے بالاتر ہیں، مولانا فضل الرحمان
ان شاء اللہ ان کی سازشیں بے نقاب ہوں گی، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کا ایک ایک کارکن استقامت کا پہاڑ بنا ہوا ہے، جبر کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں، مولانا فضل الرحمان
ہم نے وطن سے محبت کی ہے، وطن سے وفا کی ہے اور کسی طاقتور کی غلامی قبول نہیں کی، مولانا فضل الرحمان
26 نومبر کو سرگودھا میں جمعیت علمائے اسلام ایک بہت بڑی کانفرنس کرنے جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
پورے سرگودھا ڈویژن میں ہمارے کارکن ریاستی جبر کا نشانہ بن رہے ہیں، مقامی قائدین کاروبار بند اور دکانیں سیل کی جا رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان
بھکر، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں کارکنوں کی گرفتاریاں اور تعاقب کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
ہمارا عزم ہے کہ ہم نے سرگودھا کانفرنس ہر صورت کرنی ہے، مولانا فضل الرحمان
عوام اس اجتماع کو کامیاب بنائیں، اپنی حریت اور آزادی کا مظاہرہ کریں، مولانا فضل الرحمان
ہم عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ہم پاکستان اور اس ریاست کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج قومی و ملی وحدت کا وقت ہے، ہر پاکستانی شہری کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
ہمارے خلاف ریاستی قوتوں کے رویوں میں شدت اس وقت آئی جب ہم نے قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کے حوالے سے ان کا کردار بے نقاب کیا، مولانا فضل الرحمان
خیبر پختونخوا، بلوچستان، گوادر، سندھ، ساحلی علاقوں اور پنجاب کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان
معدنی ذخائر عوام کی ملکیت ہیں، وفاق یا کسی ایک طاقتور ادارے کی ملکیت نہیں، مولانا فضل الرحمان
ہم عوام کے وسائل لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے، مولانا فضل الرحمان
ہم صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں، لیکن استقامت کے ساتھ اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمان
ریاستی جبر اور رکاوٹوں نے مجھے لاہور ہائی کورٹ بار کے وکلا سے براہِ راست مخاطب ہونے سے محروم رکھا، مولانا فضل الرحمان
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 24, 2026
اس بارے میں ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ ہوا نہ ہی انہیں کسی تھریٹ الرٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔
مبینہ محاصرے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ”مولانا فضل الرحمان کی نظر بندی کے بھی کوئی احکامات جاری نہیں ہوئے۔“
سیمینار میں شرکت نہ کرنے پر ویڈیو پیغام میں وکلا سے معذرت کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ”مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں اور پورا لاہور شہر ریاستی رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے، تمام راستے بند ہیں، ناکے لگے ہوئے ہیں اور ایک پرامن شہری کو دانشوروں کے ماحول میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔“
ان کا کہنا تھا کہ ”یہ حصار ٹوٹیں گے۔۔۔۔جبر کو کبھی دوام حاصل نہیں لیکن صبر کو پوری تاریخ میں ہمیشہ دوام حاصل رہا ہے۔“
انہوں اپنی جماعت کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ”ہم اس وقت ملک میں امن کے داعی ہیں۔۔۔اور قیام امن کے لیے ہم نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہے اور یہ اپنی مٹی سے وفاداری کی بہت بڑی شہادت ہے۔“
نوٹ: خبر میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔
