نامور بھارتی کرکٹر چتیشور پجارانے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
چیتشور پجارا نے فوری طور پر تمام طرز کی بھارتی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔37 سالہ پجارا نے آخری بار 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا تھا۔
ٹیم کی باتیں ٹیم میں رہنی چاہئیں،شاہین شاہ آفریدی
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے کہ بھارتی جرسی پہن کر میدان میں اترنا کیسا لگتا تھا۔انہوں نے محبت اور حمایت کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
Wearing the Indian jersey, singing the anthem, and trying my best each time I stepped on the field – it’s impossible to put into words what it truly meant. But as they say, all good things must come to an end, and with immense gratitude I have decided to retire from all forms of… pic.twitter.com/p8yOd5tFyT
— Cheteshwar Pujara (@cheteshwar1) August 24, 2025
خیال رہے پجارا نے 103 ٹیسٹ میچز میں 19 سنچریز اور 35 نصف سنچریزاسکور کیں اور 43.60 کی اوسط سے 7195 رنز بنائےوہ صرف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کرسکے۔
پاکستان میں خطرناک سیلابوں سے17 ہزارہلاکتیں،70 ارب ڈالرکا نقصان
یاد رہے کہ پچھلے سال 2024 میں روی چندرن ایشون اور رواں برس کے اوائل میں ویرات کوہلی اور روہت شرما بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
