سری لنکا کے سابق صدر رانل وکرما سنگھے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سی ڈی اے کا ادائیگیاں صرف بینکنگ چینلز کے ذریعے کرنے کا فیصلہ
خبر ایجنسی کے مطابق سابق سری لنکن صدر کو سی آئی ڈی نے گرفتار کیا، وہ سی آئی ڈی کے دفتر بیان ریکارڈ کرانے آئے تھے،ان پر سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے۔
الزامات کی نوعیت
وکرما سنگھے نے ستمبر 2023 میں کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں منعقدہ جی 77 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد لندن میں قیام کیا تھا۔اس دوران وہ اور ان کی اہلیہ میتھری وولور ہیمپٹن یونیورسٹی کی ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے۔
وکرما سنگھے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی اہلیہ نے اپنے تمام سفری اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے اور سرکاری فنڈز کا کوئی غلط استعمال نہیں ہوا۔
