محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، شمال /جنوب مشر قی بلو چستان ا ور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔
اسلام آباد اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بار ش کاسلسلہ جاری ہے اور مزید بارش کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، لاہور، گجرات، حافظ آباد، وزیر آباد، چنیو ٹ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، بہاولنگر، بہاولپور، کوٹ ادو، رحیم یار خان، خان پور، ملتان، سا ہیوال، لیہ، بھکر، میا نوالی، تونسہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اورگرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پوٹھوہار ریجن میں سیلاب کا خدشہ ، نالہ لئی میں نہانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم
دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کرم، مردان، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، وزیرستان میں بارش کا امکان ہے۔
تھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، ٹھٹھہ، حید رآباد، بدین، دادو، خیر پور، نوشہرو فیروز، لا ڑکا نہ، جیکب آباد، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، اسلام کو ٹ، نگر پارکر، کراچی اور میرپور خاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، لورالائی، کوہلو، قلات، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، خضدار، آواران، اورما ڑہ، پسنی اور لسبیلہ میں بارش کی توقع ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بار ش کا سلسلہ جاری ہے، پشاور میں موسلا دھار بارش سے صدر بازار، شفیع مارکیٹ اور گورا بازار میں بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے، بارش کی وجہ سے صدربازار کے اسکول زیرآب آ گئے ہیں۔
صوابی، نوشہرہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، مہمند میں بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، کوہاٹ اور گرد و نواح میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، ہری پور میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔
بونیر میں بارش کی وجہ سے رابطہ پلوں کے پانی میں بہہ جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کومانیٹر کر رہے ہیں، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
