واشنگٹن، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کے خلاف قانونی کارروائی پرغور شروع کردیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاول کے خلاف ایک بڑے مقدمے کی اجازت دینے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، ان کے فیصلوں نے امریکی معیشت کوغیرضروری دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
امریکا کی بھارت پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرکڑی تنقید
انہوں نے ایک بارپھرزوردیا کہ پاول کوشرح سود میں فوری کمی کرنی چاہیے تاکہ امریکی کاروباروں کوسہولت ملے اورمعیشت کورفتارملے انکی پالیسیوں سے مارکیٹ میں بے یقینی پیدا ہوئی جس سے معیشت کونقصان پہنچ رہا ہے۔
امریکی صدراورفیڈرل ریزروکے درمیان یہ کشیدگی کوئی نئی بات نہیں تاہم قانونی چارہ جوئی پرغورکرنا ایک غیرمعمولی قدم تصورکیا جا رہا ہے جس کے دوررس سیاسی اورمعاشی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
