کراچی: سندھ پولیس نے گرے لسٹ کا دوسرا ایڈیشن جاری کر دیا ہے جس میں صوبے بھر کے 80 انتہائی مطلوب ملزمان کے نام شامل کیے گئے ہیں۔
حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق گرے لسٹ میں شامل ملزمان قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔
گورنرسندھ کی متاثرہ خاندان کے گھر آمد، ڈمپرحادثے کی شفاف تحقیقات کا وعدہ
فہرست میں کراچی کے 7 ملزمان کے نام شامل ہیں، جن میں ڈسٹرکٹ سٹی کے 2، ساوتھ کے 3 اور کورنگی کے 2 ملزمان شامل ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد سے 4، ٹنڈو الہ یار سے 8، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان اور سجاول سے 2،2، مٹیاری سے 2، دادو اور سکھر سے 9،9، نوشہرو فیروز سے 5، قمبر شہداد کوٹ سے 9 اور خیرپور سے 3 ملزمان کے نام گرے لسٹ میں شامل ہیں۔
موٹروے پولیس کے 21 افسران انسپکٹر کے عہدوں پرترقی پا گئے
سب سے زیادہ 11 مطلوب افراد کا تعلق ضلع لاڑکانہ سے بتایا گیا ہے، جیکب آباد سے 6 افراد کا اندراج بھی اس فہرست میں کیا گیا ہے، گرے لسٹ آئی جی سندھ کے احکامات پرانسداد دہشت گردی سیل (CTD) کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔
صوبے بھر کے چیک پوسٹس، موٹروے اور ریلوے پولیس کو ان ملزمان کے حوالے سے الرٹ رہنے اور فوری اطلاع دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،ان خطرناک ملزمان کی نگرانی کومزید مؤثر بنانا اورگرفتاریوں کا عمل تیز کرنا ہے۔
