موٹروے پولیس کے 21 افسران کو انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں دو خواتین بھی شامل ہیں جوخواتین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
پنجاب بھر میں گرین اسکول سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنےکا فیصلہ
ترجمان نے بتایا کہ ترقی پانیوالے افسران میں 13 کا تعلق سینٹرل زون اور 8 کا سینٹرل ون سے ہے، تقریب کے دوران ڈی آئی جی فرید علی اورڈی آئی جی عمران شاہد نے افسران کونئی رینکس پہنائیں اورانہیں مبارکباد پیش کی۔
ترقیوں کا عمل قواعد و ضوابط، سنیارٹی اورمکمل میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا گیا، ڈی آئی جی فرید علی شاہ نے کہا کہ افسران کی یہ ترقی ان کی بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے، جو ان کے جذبے اور محنت کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈی آئی جی عمران شاہد نے کہا کہ ترقیاں افسران کو مزید متحرک اورمؤثر بناتی ہیں اوریہ ادارے کی مجموعی کارکردگی پرمثبت اثرڈالتی ہیں۔
