تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیئے گئے 295 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہو گئی۔ بابراعظم سمیت چار بیٹرز پویلین لوٹ گئے۔
ٹاروبا کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان شائے ہوپ نے 120 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ ایون لوئس 37، جسٹن گریوز 43 اور راسٹن چیز نے 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
آئی سی سی نے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی
تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرایا تھا جب کہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔
پاکستان:
عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد۔
ویسٹ انڈیز:
برینڈن کنگ، ایون لیوس، کیسی کارٹی، شائی ہوپ (کپتان، وکٹ کیپر)، شیرفین ردر فورڈ، روسٹن چیز، روماریو شیفرڈ، جسٹن گریوز، گڈاکیش موتی، شمر جوزف، جےڈن سیلز
