واشنگٹن،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شماریات و لیبر بیورو کے لیے ڈاکٹرای جے انٹونی کو نیا کمشنر مقرر کر دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق نئی تعیناتی کا مقصد اعداد و شمار کی دیانتداری اورشفافیت کو یقینی بنانا ہے،انکا کہنا ہے کہ ڈاکٹرانٹونی محنت، دیانت اورغیرجانبداری کے ساتھ امریکی معیشت کی درست تصویر پیش کرینگے۔
ٹرمپ کا ٹیکنالوجی چپس پر نرم رویہ، چین کے لیے راہیں کھلنے لگیں
امریکی صدرنے کہا کہ حکومت کو ایسی رپورٹنگ کی ضرورت ہے جوزمینی حقائق کی درست عکاسی کرے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بیورو کے سابق کمشنرکواچانک اس وقت عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جب انہوں نے ملازمتوں کے حوالے سے منفی ماہانہ اعداد وشمارجاری کیے تھے، جنہیں انتظامیہ نے گمراہ کن اور معیشت دشمن قراردیا تھا۔
