ملتان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن اور دیگرنشہ آور اشیاء برآمد ہوئیں۔
علامہ اقبال ایئرپورٹ پر 15 کلو سے زائد منشیات پکڑی گئی
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتارافراد شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے اورمنظم گروہ کی صورت میں کام کررہے تھے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اورایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔
