امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ آج آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان طویل کشیدگی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کی میزبانی کریں گے۔
دونوں ممالک کے رہنما صدرآذربائیجان الہام علیوف اور وزیراعظم آرمینیا نکول پاشینیان اس مقصد کے لیے واشنگٹن پہنچ چکے ہیں۔
پہلے مجھے ملیں، پھر آپس میں بیٹھیں، ٹرمپ کا دو ٹوک پیغام
معاہدے پردستخط کی تقریب وائٹ ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جسے بین الاقوامی سطح پرایک اہم سفارتی پیش رفت قراردیا جا رہا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری تنازع، بالخصوص نگورنوکاراباخ کے معاملے پربارہا جنگی جھڑپیں ہوچکی ہیں۔
امریکی صدرنے کہا ہے کہ ہم نے طویل عرصے تک دونوں ملکوں کیساتھ خاموش اورمسلسل سفارتی محنت کی تاکہ ایک پائیدارامن ممکن ہو، یہ معاہدہ خطے میں استحکام اورترقی کا نیا باب کھولے گا۔
