واشنگٹن، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے معروف ماہرمعیشت اسٹیفن میرن کو فیڈرل ریزرو کے بورڈ آف گورنرز میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اسٹیفن میرن جن کا شماروائٹ ہاؤس کی اقتصادی پالیسی سازی کی مرکزی شخصیات میں ہوتا ہے، جنوری 2026 تک اس عہدے پرخدمات انجام دیں گے۔
امریکی صدر کا اضافی ٹیرف،بھارتی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار
فیڈرل ریزرو بورڈ کی یہ نشست اس وقت خالی ہوئی تھی جب سابق گورنرنے حال ہی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، اسٹیفن میرن کی تقرری کوایک اہم اورتوازن بخش فیصلہ قراردیا جا رہا ہے۔
اسٹیفن میرن اس وقت وائٹ ہاؤس کی کونسل آف اکنامک ایڈوائزرزکے چیئرمین کے طورپربھی فرائض انجام دے رہے ہیں اورانہیں مالی پالیسی، لیبرمارکیٹ اورعالمی اقتصادیات پرگہری نظررکھنے والے ماہرکے طورپرجانا جاتا ہے۔
