صدر ایشین کرکٹ کونسل اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ سے پہلے ٹرائی نیشن سیریز دبئی میں ہوگی جس میں پاکستان،افغانستان اور یواے ای کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اے سی سی آج کا اجلاس کامیاب رہا تمام 25 ممالک شریک ہوئے۔ ایشین کرکٹ کونسل بھارت کے رابطے میں ہے جلد ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈین کرکٹ بورڈ سپانسر کمپنیز کے ساتھ معاملات طے کرکے ایشیا کپ کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کریں گے۔
اے سی سی کا سالانہ اجلاس، ایشیا کپ سے متعلق اہم پیشرفت متوقع
انہوں نے بتایا کہ اے سی سی پلیٹ فارم میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،ہمیں کرکٹ کی بہتری کیلیے کرم کرنا چاہیے،سب رکن ممالک اس بار پر متفق ہیں۔
