دوحہ: پاکستان کے معروف اسنوکر کیوئسٹ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندارانداز میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
سیمی فائنل میں محمد آصف نے بھارت کے منن چندرا کو 2-4 فریم سے شکست دی، قطرکے دارالحکومت میں جاری چیمپئن شپ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بھارتی حریف پردباؤ برقراررکھا اورمقابلہ اپنے نام کیا۔
ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل رائونڈر اینڈری رسل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اس کامیابی کے ساتھ کھلاڑی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کوعالمی اسنوکرمنظرنامے پرسرفرازکیا ہے، اب فائنل میں عالمی ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گے۔
ملک بھرسے اس کامیابی پرمبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پرپاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرفیڈریشن نے پاکستانی کیوئسٹ کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
