انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ، پاکستان کی مسلسل دوسری جیت


پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے مینز انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔

قومی انڈر 18 ٹیم نے ایونٹ کے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کو شکست دی۔

پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے میچ صفر کے مقابلے میں 9 گول سے اپنے نام کیا۔اس سے قبل پاکستان نے ہانگ کانگ کی ٹیم کو پہلے میچ میں ہرایا تھا۔

ایشیا کپ ، پاکستانی ہاکی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ اگلے ہفتے متوقع

گرین شرٹس کی انڈر 18 ہاکی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 8 جولائی کو بنگلہ دیش کی خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ایونٹ میں چوتھا میچ 9 جولائی کو میزبان چین کے خلاف کھیلے گا۔مینز انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ 2025 چین کے شہر دازو میں کھیلا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں