شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل

شاداب کان

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے کندھے کی سرجری کامیاب ہوگئی۔

انہوں نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدلله سرجری کامیاب رہی، اب ری ہیب کا مرحلہ شروع ہوگا۔

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

شاداب خان دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے باہر ہو گئے

یاد رہے کہ شاداب خان انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں اور انکی واپسی میں 2 سے 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہو گا۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ سات جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم سولہ جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی، جہاں 20،22 اور 24 جولائی کو میچز شیڈول ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں