کراچی: رہائشی عمارت گرنے سے اموات کی تعداد 22 ہو گئی

کراچی

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 9 خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے، عمارت کے ملبے ہٹانے کا کام جاری ہے ، ریسکیو کارروائی مکمل کرنے میں مزید کئی گھنٹے لگیں گے ، ملبے تلے اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

کراچی ، لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ، 11 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  گرنے والی عمارت کے ساتھ جڑی 2 اور 7 منزلہ عمارت کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق عمارت کا ستر فیصد ملبہ اٹھا لیا گیا، کوشش ہو گی جلد ملبہ اٹھا لیا جائے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق  پچاس سال پرانی پانچ منزلہ عمارت کے ہر فلور پر چار فلیٹ تھے، عمارت میں بارہ خاندان آباد تھے۔


متعلقہ خبریں