لکی مروت اور ڈی آئی خان میں کارروائیاں ، 8 دہشتگرد مارے گئے

لکی مروت

لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سرائے نورنگ بھیٹنی نہر کے قریب کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ، دہشتگرد پولیس و قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں مطلوب تھے۔

شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام ، 30 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا ، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 4 دستی بم، کلاشنکوف، کارتوس اور 2 موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گرہ گلداد میں سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 5 خارجی دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے ،دہشتگردوں سے بارودی مواد اوراسلحہ برآمد کر لیا گیا۔


متعلقہ خبریں