پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کو ن لیگ نے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
مسلم لیگ ن نے بیرسٹر ثاقب رضا کی وساطت سے عدالت میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں 7 سیٹیں ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ، تعاون بڑھانے پر اتفاق
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی ف کو 7 سیٹوں کے بدلے 10 مخصوص نشستیں دی ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 7 جنرل نشستوں پر 8 مخصوص نشستیں دی گئی ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں سے متعلق اعلامیہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔
استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو دوبارہ تقسیم سے متعلق احکامات جاری کرے، درخواست پر حتمی فیصلے تک فریقین کو حلف سے روکا جائے۔