وزیراعظم سے عرفان صدیقی نے ملاقات جس میں ملکی صورتحال اور تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم تہذیب و ثقافت کا عظیم سرمایہ رکھتے ہیں، علم و ادب کے سرچشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس، سندھ، بلوچستان، پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کے نامو ں کی منظوری
انہوں نے کہا کہ معاشرہ انتہا پسندی جیسے مرض سے پاک ہونا چاہیے، اداروں کے نظم و نسق اور کارکردگی کیلئے جلد کمیٹی تشکیل دی جائے گی، قومی اداروں کو مزید مضبوط اور مؤثربنانے کی کوشش کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انتہا پسندی سے پاک معاشرے سے ہی حقیقی امیج دنیا کے سامنے ابھرے گا، علمی، ادبی اور ثقافتی اہمیت کے اداروں کی بندش یا ضم کرنے کی تجویز زیر غور نہیں۔