یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا،اوگرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا،گھریلو صارفین کیلئے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔
چین نے پاکستان کا 3ارب40کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا
گھریلو صارفین ، کمرشل، جنرل انڈسٹری ، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کیلئے گیس کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں،حکومت نے بلک صارفین،پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس فکسڈ چارجز400سے بڑھاکر 600روپے کردیئے گئے ، نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئےفکسڈ چارجز 1000سے بڑھاکر1500روپے مقررکئے گئے ہیں۔
ایشیا کپ 10 ستمبر سے شروع کیے جانے کا امکان
اسی طرح ماہانہ 15 مکعب میٹر سے زائد گیس استعمال پر فکسڈ چارجز میں 1000 روپے اضافہ کیا گیا ہے ، 15مکعب میٹر سے زائد گیس کی کھپت پر فکسڈ چارجز 3000روپے کردیئے گئے ہیں۔