نوازشریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوگئے،مریم نواز


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوگئے ،میری بہن علیمہ خان نے خود کہا ان کا بھائی مائنس ہو گیا ہے،ان کو کسی نے مائنس نہیں کیا ،ان کو ناقص کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ تاریخ کا سب سے بڑا اور ٹیکس فری بجٹ ہے ،سب سے بڑا بجٹ دینا، کم خرچ کرنا اور ٹیکس نہ لگانا کسی معجزے سے کم نہیں،ہم نے ایک سال میں جو ترقیاتی کام کئے ہیں ان کا احاطہ کرنا مشکل ہے۔

فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی،ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح حاصل کی ،افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ستائش کے حقدار ہیں،ہم اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہیں ،پاکستان امن کے اصولوں پر چلنے والی پرامن ریاست ہے،پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑے ہونے پر قابل ستائش ہے۔

اپوزیشن ارکان کے شور شرابے کے دوران تقریر جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا سب کو بہت ادب سے فخر سے حقیقت بنانا چاہتی ہوں،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیاہے،پنجاب کا 30 سال کا قرضہ ڈیڑھ سال میں صفر ہوچکا ہے،ریوینو میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپورٹ کو فروغ دیں گے،مائنز اور منرل کے وزیراور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دینا چاہتی ہوں،وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان اور سیکریٹری خزانہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،دونوں شخصیات نے نواز شریف کے ایجنڈے کے مطابق بجٹ بنایا،دونوں افراد نے تاریخی ترقیاتی بجٹ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سرکاری اخراجات میں صرف 3 فیصد اضافہ ہوا،پنجاب کا تاریخی گردشی قرضہ ختم ہو چکا ہے،ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا بلکہ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا ہے،مائنز اینڈ منرلز میں 30 ارب روپے کی پنجاب نے بچت کی ہے،یہ سب کامیابی ایم پی ایز کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

میرا مقابلہ اپنی ہی قیادت کی پرفارمنس سے تھا ،ہم نے پچھلے سال جو وعدے کئے تھے وہ سارے پورے کر دئیے ہیں،ٹیکس فری بجٹ دینے کے باوجود پنجاب کے ان سورس ریونیو میں 50 فیصد اضافہ ہوا،پہلے سال کی طرح ہم نے صرف منصوبوں کا اعلان نہیں کیا بلکہ سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ رکھا۔

کسی بھی طرح کی تفریق میری سوچ نہیں ہوسکتی،جنوبی پنجاب کے نام پر کتنی حکومتیں بنائی اور گرائی گئیں،گزشتہ دور میں بہت سے جھوٹے وعدے کیے گئے،ہم نے جنوبی پنجاب سے کیے تمام وعدے پورے کیے،اپنے اپم پی ایز کے صبر، ان کی بردباری کو سیلوٹ پیش کرتی ہوں۔

ایم پی ایز کی اسپورٹ کے بغیر میں یہ حاصل نہیں کر سکتی تھی، میں نے پہلے سال جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیے ،میں نے بغیر کسی تفریق کے کام کیا ،ہر منصوبے میں پنجاب کے ہر علاقے کے شہری کا وہی حصہ ہے جو لاہور کا ہے۔

بھکر ،لیہ ،راجن پور، ڈی جی خان، رحیم یار خان سب شامل ہیں جس طرح لاہور والے شامل ہیں،جو بڑے شہروں کو ملا وہی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو ملا،جنوبی پنجاب کیلئےچھوٹے وعدے کیے لیکن پورے کیے،آج بہت بڑا وعدہ کرنے جا رہی ہوں،پینے کے صاف پانی کا منصوبہ کل سے شروع کرنے جا رہے ہیں۔

پینے کے صاف پانی کا سب سے بڑا منصوبہ جنوبی پنجاب سے شروع کرنے جا رہے ہیں،شرمپ فارمنگ کو اس سال 5 ہزار ایکڑ پر شروع  کرینگے،کسان کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ لیہ ،رحیم یار خان اور بہاولپور کے کسانوں کو ہوا،لیپ ٹاپ اسکیم میں جنوبی پنجاب کے بچوں کو سب سے زیادہ شیئر ملا ہے۔

اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں دنیا کے بہترین ڈاکٹرز موجود ہیں،پنجاب اور پاکستان کاپہلا سرکاری ڈائیگناسٹک سینٹر شروع کریں گے،ڈائیگناسٹک سینٹرمیں 10 ایم آر آئی 10 سٹی سیکنز اور دیگر مشینری ہو گی۔

پہلا سرکاری کینسر اسپتال تکمیل کے مراحل تک پہنچ چکا ہے ،یہ ہزار بیڈ کا اسپتال ہے جہاں عالمی معیار کے ڈاکٹرز اور مشینری ہوگی ،عوام کو بتانا چاہتی ہوں یہ کینسر اسپتال اس سال فنکشنل ہو جائے گا ،ہم نے کلینک آن ویلز پروگرام شروع کیا جوگلی محلوں میں جا کر فری علاج دہلیز پر مہیا کر رہے ہیں،ایک لاکھ سے زائد افراد ان سے مستفید ہوچکے ہیں۔

اس سال کیب لیبز بنانے جارہے ہیں، جن پر اربوں کی لاگت آئے گی،دل کے امراض کے لیے لوگوں کودوردراز اسپتالوں میں نہیں جانا پڑے گا،10ارب روپے کی لاگت سے 1400 ڈسپنسریز کو بھی فعال کیا جارہا ہے،تقریباً7ارب روپے کی مفت ادویات عوام کو دے چکے ہیں۔

جو شہباز شریف نے کار خیر شروع کیا تھا بعد کی حکومت نے وہ سہولت ختم کی تھی،آج نواز شریف کی حکومت نے پھر سے اس کا آغاز کیا ہے،100ارب روپے اس کیلئے مالی سال میں رکھے گئے ہیں،اربوں روپے کی ادویات یہاں سے ڈیلیور ہورہی ہیں۔

سرکاری اسپتال میں ادویات ہوتی تھیں لوگوں کو کہا جاتا تھا باہر سے ادویات لے کر آئیں،میں نے کہا ہے اسپیکر پر اعلانات ہونے چاہئیں ادویات کے لیے،ایئرایمبولینس سروس سے 170 افراد کی جان بچائی جا چکی۔

دل کے امراض میں مبتلا بچوں کیلئے چلڈرن ہارٹ سرجری کارڈ شروع کیا۔چلڈرن ہارٹ سرجری کارڈ کے ذریعے 5 ہزار بچوں کی مفت ہارٹ سرجری ہو چکی،11ارب روپے کی لاگت سے ڈائیلاسز پروگرام کا آغاز کر دیا۔

چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت مفت آپریشنز جاری ہیں،نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور میں بننے جارہا ہے،رنگ روڈ پر 5 ہزار کنال پر یہ اسپتال بننے جارہا ہے،ان تمام امراض کا علاج ہوگا جن کا علاج پاکستان میں ابھی موجود نہیں۔

یورپ کی طرز کا پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما اسپتال بھی بننے جارہا ہے،وہیں ایئر اسٹرپ، لینڈنگ اسٹرپ بھی بنارہی ہوں،پہلا برن اسپتال بھی بنارہے ہیں،میڈیکل یونیورسٹی، نرسنگ کا انسٹیٹیوٹ بھی بن رہا ہے، یہ پنجاب میں ایک انقلاب ہوگا۔

13ارب روپےکی لاگت سے تقریباً 50 ہزار ہیلتھ انسپکٹرز پر مشتمل سہولیات دہلیز پر دینے کیلئے ہونگی،پہلی بار ٹیچرز کی کارکردگی جانچنے کا نظام بھی شروع کر دیا ہے،تعلیم کیلئے تاریخی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ صحت کی طرح تعلیم کا سارا ڈھانچہ تبدیل ہونے جا رہا ہے،ہم معیاری اور قابل اساتذہ کو ہائیر کر رہے ہیں،ہونہار اسکالر شپ پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا تعلیمی وظائف کا پروگرام ہے،اس سال 55 ہزار اسکالر شپس کو 75 ہزار تک لے کر جا رہے ہیں۔

چاہتے ہیں بچوں کے پاس لیپ ٹاپس ہوں، وہ الیکٹرک بائیکس پر اسکول جائیں اور آئیں،25ہزار مزید نوجوانوں کو لیپ ٹاپس دینے جا رہے ہیں،جنوبی پنجاب میں اسکول میل پروگرام کا آغاز کیا،4لاکھ بچوں کو دودھ کے پیکٹ فراہم کیے جا چکے ہیں۔

ہر پروگرام میں گئی، وہاں پر ملنے والی عزت و احترام زندگی کا کل سرمایہ ہے،20ارب روپے کی لاگت سے ہونہار اسکالرز شپ پروگرام شروع کیا۔

پانی کے لیے جنگ لڑنا پڑی تو جنگ کریں گے اور اپنا حق لیں گے،بلاول بھٹو

55ہزار طلبا وطالبات کو وظائف دے رہے ہیں،اس سال 75 ہزار طلبا کو وظائف دیں گے،لیپ ٹاپ اسکیم کو دشمن حکومت نے کرپشن کا نام دے کر بند کیا تھا،چاہتی ہوں بچوں کے ہاتھ میں جدید ٹیکنالوجی اور لیپ ٹاپس ہوں،75ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپس دیئے،اس سال 25 ہزار مزید نوجوانوں کو لیپ ٹاپس دینے جارہے ہیں۔

اپنے کسان بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،ظلم و زیادتی کا نظام ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا گیا،گندم نہیں خریدی تو شور مچایا گیا،یہ فیصلہ اتنا درست تھا کہ تمام صوبوں نے ہمارے فیصلے کو نقل کیا،وفاق اورخیبر پختونخوا کی حکومتوں نے بھی ہماری پالیسی کو فالو کیا۔

جب ہماری حکومت آئی تو آٹا اور روٹی مہنگے تھے،ہم روٹی کو25روپے سے کم کر کے 12 روپے پر لائے،اگلے ہفتے سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی لائی جا رہی ہے،

کسانوں کا مریم نواز اور نواز شریف پر اعتماد ہے، اس لئے کوئی کسان سڑکوں پر نظر نہیں آیا ،گندم کی مد میں ساڑھے 6ارب روپے کا قرض پنجاب کے عوام پر تھا،یہ نظام ایسے ہی چلتا رہتا تو ایک کھرب40 ارب روپے کا پنجاب کے عوام پر قرض ہوتا۔

آج کسان کارڈ کے ذریعے ساڑھے 5لاکھ کسانوں کو کھاد، بیج کیلئے اربوں روپے دئیے گئے ،تاریخ میں پہلی بار سب سے زیادہ گندم کاشت کرنے والوں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹرز دیے گئے،گندم کی قیمتیں نیچے آئی ہیں،25ایکڑ تک کے کسان کے گھر تک سبسڈی پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

4ایگری مالز بنانے کا وعدہ کیا تھا، تیار ہوچکے ہیں،چیف منسٹر ہائی ٹیکس فارمز پروگرامز کے تحت 30 ارب روپے کی فنانسنگ اسکیم شروع کر رہے ہیں، جدید مشینری کی فراہمی میں کسانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے جارہے ہیں،پوٹھوہار خطے میں کسان بھائیوں کے لیے پروگرام کا آغاز کر رہی ہوں،اس خطے میں زیتون کی کاشت بڑھائی جائے گی۔

50ہزار کسانوں کو سپر سیڈرز دیے جاچکے، 10 ہزار مزید دیے جائیں گے،اس سال ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے کراپ اسکیم لائی جارہی ہے،خدانخواستہ نقصان کی صورت میں ان کا ازالہ ہوگا،واٹر ریزروائرز اور چھوٹے ڈیمز اسکیم میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی خواتین کو ساڑھے5 ہزار مفت جانور فراہم کیے جاچکے،2دن پہلے اپنی چھت اسکیم میں 50ہزار گھروں کا ٹارگٹ مکمل کر لیا،اگلے 6ماہ کی قلیل مدت میں ایک لاکھ گھروں کا ٹارگٹ مکمل کرینگے۔

اپنی زمین کے نام سے منصوبہ شروع کررہی ہوں ،سرکاری زمین فری دے رہی ہوں ،وزیرہاؤسنگ اور سیکریٹریز کا شکریہ ادا کرتی ہوں،ان کی وجہ سے 55 ہزار بے گھر افراد کو 6 ماہ میں گھر ملے،غریب لوگ تھے، اپنی چھت نہیں تھی، یہ اسٹوریز مجھے بہت ایموشنل کرتی ہیں۔

چیلنج کرتی ہوں 6 ماہ کی قلیل مدت میں یہ گھر شروع ہوئے ہیں،اس سال 10ہزار کسانوں کو سبسڈی پر ٹریکٹر دئیے گئے ہیں،9ارب روپے کی لاگت سے سولرائزیشن پر کام شروع کریں گے،2ارب روپے کی لاگت سے فصلوں کیلئے انشورنس اسکیم لائی جا رہی ہے۔

مویشی پالنے والوں کو4ماہ کیلئے2لاکھ 75ہزار دیا جا رہا ہے،ایک سال کی قلیل مدت میں صفائی کا انقلابی کام شروع کیا،پنجاب کو صاف کرنے، چمکانے کے مشن میں کامیاب ہوکر آپ کے سامنے ہوں،ہر گلی محلے سے ستھرا پنجاب کی آوازیں اور گواہی آرہی ہے۔

لوگوں کے گھروں کا دروازہ کھٹکھٹکا کر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اپنا کوڑا دو ،ہم لیکر جائیں گے،ستھرا پنجاب کی مشینری اپنا کام کر رہی ہے،25ہزار مشینری اور سامان خریدا گیا، لوگوں کو روزگار ملا،سوچ رہی ہوں ان کے لیے راشن کارڈ کا منصوبہ شروع کروں۔

پچھلے سال عید الاضحٰی پر مجھے بڑی شاباش ملی، پنجاب حکومت نے اپنا ریکارڈ خود ہی توڑا ہے،6ہزار سڑکوں اور گلیوں کو ٹھیک کیا جارہا ہے،جہاں گلی نہیں تھی وہاں گلی بنائی، جہاں راستہ نہیں تھا وہاں راستہ بنایا جارہا ہے،یہ کامیاب پائلٹ ہم نے شروع کیا۔

یکم جولائی کو ملک بھر میں بینک بند رکھنے کا اعلان

پورے پنجاب میں ڈویلپمنٹ پروگرام لے جایا جارہا ہے،لاہور کی طرز پر ، ویسٹ، ڈرینج، سیوریج کا جامع پروگرام دیا جارہا ہے،پنجاب میں 19ہزار کلو میٹر سڑکیں بنی ہیں ،اگلے 6ماہ میں مزید 12ہزار کلومیٹر سڑکیں بنیں گی ،اس میں بھی سیاسی تفریق نہیں کی گئی، اپوزیشن کے حلقوں میں بھی سڑکیں بنیں۔

اگر سڑکوں کے نام گنوانے شروع کر دیئے تو ایک گھنٹہ اس میں لگے گا،ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کیلئے150ارب روپے کی رقم رکھی گئی،پاکستان میں پہلی دفعہ الیکٹرک بسوں کا افتتاح کردیا گیا،27بسوں سے آغاز کیا، 1500 بسیں اگلے6مہینے میں فراٹے بھرتی نظر آئیں گی۔

1100بسیں ہم خرید چکے ہیں ،اس سال کے آخر میں 1500بسیں پنجاب کے ہر شہر میں چل رہی ہوں گی ،اگلے ڈیڑھ سال میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو بس سروس کا آغاز کریں گے، اگلے مہینے آنے والی 240 بسیں چھوٹے شہروں کو دی جائیں گی ،150ارب روپے کی لاگت سے الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

20روپے میں مسافر اپنے شہر میں جہاں جانا چاہیں جا سکتے ہیں،پنجاب کے ہر شہر میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ،لاہور سے راولپنڈی تک ہائی اسپیڈ ریل بنا رہے ہیں ،پنجاب کی پہلی ائیر لائن اپنا کام اسی سال شروع کر دے گی ،پہلی فلائٹ اس سال دسمبر سے پہلے پہلے ٹیک آف کرے گی۔

ریجنل ریلوے ٹریکس کا کام شروع ہوگیا ہے ،جنوبی اور شمالی پنجاب کو لنک کیا،راولپنڈی سے مری گلاس ٹرین چلے گی ،آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 10 لاکھ سے 10 کروڑ تک بلاسود قرضے دے رہے ہیں،نواز شریف آئی ٹی سٹی کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔

دنیا کی بڑی بڑی آئی ٹی کمپنیاں یہاں اپنے دفاتر کھول رہی ہیں ،پنجاب کے بچوں کو مہنگی ٹکٹیں خرچ کر کے باہر جانے کی ضرورت نہیں ،پچھلے سال پنجاب کا پہلا انوائرمنٹ پروٹیکشن پلان شروع کیا گیا ،پنجاب میں پہلی دفعہ لاکھوں گاڑیاں ای پی اے سرٹیفکیٹ لے چکی ہیں۔

شرمپ فارمنگ پانچ ہزار ایکڑ پر شروع کر رہے ہیں ،آسٹریلیا، ویتنام، سعودیہ اور دیگر ممالک کا تعاون شامل ہے ،پاکستان میں اس سال 7 ٹورازم سائیڈز پر کام شروع ہو جائے گا ،لاء اینڈ آرڈر میں بتدریج بہتری آ رہی ہے ،پنجاب میں پولیس کو 200 ارب روپے کا تاریخی بجٹ دیا جا رہا ہے۔

پنجاب میں کسی بھی قسم کے جرم میں ملوث شخص کیلئے کوئی معافی نہیں ،پرائس اینڈ کنٹرول کمانڈنگ الگ سے محکمہ بنایاجو میپنگ کرتا ہے ، ڈیمانڈ اور سپلائی کا خیال رکھتا ہے،منیارٹی کارڈ، ہمت کارڈ جیسے منصوبے چل رہے ہیں ،40ارب روپے سے ساڑھے 13لاکھ افراد کو راشن کارڈ دیا جائے گا۔

ہر خاندان کو3ہزار روپے راشن کارڈ کی مد میں ملیں گے،راشن کارڈ کا دائرہ کار اس سال 20لاکھ افراد تک لے جایا جائے گا،بچیوں کی شادی کے لئے کروڑوں روپے دیے گئے،خواتین کی تعمیر و ترقی میرا ویژن ہے،خواتین کو3ہزار کمپیوٹر دیئے گئے جن سے وہ گھر بیٹھ کر کام کر سکتی ہیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی کمی

ورچوئل پولیس اسٹیشن لاکھوں افراد کی شکایتیں حل کر چکا ہے،ورکنگ ویمن کے لئے پہلا ہاسٹل سیف سٹی میں بن چکا ہے،پنجاب کے کلچر کو دوبارہ سے بحال کیا جا رہا ہے،ہارس اینڈ کیٹل شو کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے،بین الاقوامی سطح کی کمپنیوں کی مدد سے اس کو بحال کیا گیا،نوازشریف آئی ٹی سٹی میں پہلا فلم سٹی قائم کیا جا رہا ہے۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں