امریکا مداخلت نہ کرتا تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہو جاتا، ایرانی سپریم لیڈر

Ayatollah Ali Khamenei

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے  قوم کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ باطل صہیونی حکومت پر حاصل فتح پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،میں عظیم ایرانی قوم کو چند مبارکبادیں دینا ضروری سمجھتا ہوں، پہلی مبارکباد، جعلی صیہونی حکومت پر فتح کے سلسلے میں ہے۔

مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار تعمیری رہے گا،شہبازشریف

ایران کے حملوں نے صیہونی حکومت کو تمام دعوؤں کے باوجود زمین بوس کر دیا،امریکا کو جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی،امریکا اسرائیل کو بچانے کیلئے جنگ میں اترا،اگر امریکا مداخلت نہ کرتا تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہو جاتا۔

امریکا نے اسرائیل کیساتھ ملکر تہران کیخلاف جنگ میں شمولیت اختیار کی،امریکا کو جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی،قوم کو ایران کی امریکا پر فتح پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایران نے امریکا کےمنہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا ،9کروڑ ایرانیوں نے متحدہو کر فوج کا ساتھ دیا ،اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا ہے،ایران نے امریکا کے اہم ترین اڈوں میں سے ایک العدید ایئر بیس کو نقصان پہنچایا۔

دشمن میزائل یا نیوکلیئر پروگرام کا بہانہ بناتے ہیں، اصل میں دشمن چاہتے ہیں کہ ہم ہار مان لیں،ایران امریکا کے بڑے فوجی اڈوں تک پہنچ سکتا ہے،اگر دوبارہ جارحیت ہوئی تو ایسا دوبارہ بھی ہو سکتا ہے۔

امریکا اور اسرائیل میں غزہ جنگ2 ہفتوں میں ختم ہونے پراتفاق

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیخلاف آئندہ کسی بھی جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی،امریکی صدر ٹرمپ کو دکھاوا کرنے کی ضرورت تھی،اسرائیل ایران کے غیر متوقع حملوں کا شکار ہوا،امریکا نے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، لیکن زیادہ کچھ حاصل نہیں کر سکا۔

فوجی دستوں نے کئی پرتوں والے دفاعی نظام کو توڑ کر اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنایا،ٹرمپ نے کہا ایران کو ہتھیار ڈال دینے چاہئیں لیکن یہ اس کے بس کی بات نہیں۔

ٹرمپ نے بتا دیا ہے کہ امریکا صرف ایران کے ہتھیار ڈالنے سے خوش ہوگا،ہم کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے کیونکہ ہماری قوم بہت مضبوط ہے۔


متعلقہ خبریں