دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک لاوارث سوٹ کیس سے 200 سے زائد رینگنے والے جانور برآمد کر لیے، جن میں چھپکلیاں، سانپ، مینڈک اور بچھو شامل ہیں۔
حکام کے مطابق معمول کی اسکریننگ کے دوران غیر کلیم شدہ بیگ مشکوک قرار پایا، جس کے بعد تفصیلی تلاشی میں یہ غیر معمولی برآمدگی سامنے آئی۔ ضبط کیے گئے جانوروں میں 129 چھپکلیاں، 36 بچھو، 8 سانپ اور 50 مینڈک شامل تھے۔
دبئی کسٹمز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی غیر قانونی جنگلی حیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، جو ماحولیاتی جرائم کی ایک بڑی شکل بنتی جا رہی ہے۔
کسٹمز حکام کے مطابق سرحدوں کا تحفظ اب صرف ممنوعہ اشیا کی روک تھام تک محدود نہیں بلکہ حیاتیاتی تنوع اور قدرتی وسائل کا تحفظ بھی اس کا حصہ ہے۔
في إطار الجهود المستمرة لحماية البيئة والتصدي لمحاولات تهريب الحيوانات والنباتات البرية المهددة بالانقراض الخاضعة لأحكام اتفاقية التجارة الدولية “سايتس”. pic.twitter.com/c39jWhgWzn
— جمارك دبي | Dubai Customs (@DubaiCustoms) June 12, 2026
واقعے کے بعد برآمد ہونے والے جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کے ساتھ رابطہ کیا گیا، جبکہ قانونی اور ویٹرنری کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دبئی کسٹمز نے ایک مسافر کے سامان سے نایاب ریچھ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی، تاہم وہ مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
