لاہور، مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف 27 کروڑ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر 3 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمات مدعی کی درخواست پر درج کیے گئے، جن میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ کی جانب سے دیے گئے تین چیک مقررہ وقت پر بینک میں جمع کرائے گئے تاہم اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم موجود نہ ہونے کے باعث تینوں چیک ڈس آنرہوگئے۔
ایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ مجموعی طورپر27 کروڑ روپے مالیت کے چیک عدم ادائیگی کی وجہ سے واپس ہوئے، جس پر قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے سے رجوع کیا گیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے ضابطہ اخلاق میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی
پولیس نے مقدمات درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، واقعے کے بعد سیاسی اور قانونی حلقوں میں بھی اس معاملے پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔
