تہران: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کے عمل کا باقاعدہ آغاز4 جولائی کو تہران سے ہوگا، جہاں عوام اورسرکاری شخصیات کوآخری دیدارکا موقع فراہم کیا جائے گا، بعد ازاں انکے جسد خاکی کومختلف مراحل سے گزارنے کے بعد مشہد منتقل کیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تدفین کی مرکزی تقریب 9 جولائی کو مشہد میں منعقد ہوگی، جہاں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
ایران۔امریکا امن معاہدہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل اختیار کرلے گا، وزیراعظم شہباز شریف
حکام کی جانب سے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ ملک بھر میں مختلف مذہبی اور سرکاری تقریبات کے انعقاد کی بھی اطلاعات ہیں۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین سے متعلق شیڈول سامنے آنے کے بعد ایران سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں کی توجہ اس تاریخی موقع پر مرکوز ہو گئی ہے۔
