پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔
پاکستان اور یو اے ای وزارتی کمیشن کا 12 واں اجلاس ، جس میں 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، بینکاری، صحت، تعلیم اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دوست مملاک نے ویزا چھوٹ اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے ایم او یوز پر دستخط کئے گئے۔ اجلاس میں دونوں دوست ممالک کے درمیان ویزا چھوٹ سے متعلق اہم معاہدہ طے پایا۔
مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہیں، پاکستان
اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 12 برس کے وقفے سے ہونے والا اجلاس انتہائی مثبت اور تعمیری رہا، معاہدہ تعلقات کی مزید مضبوطی اور ادارہ جاتی تعاون گہرا کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اکانومی پر معاہدہ طے پایا، جو مستقبل میں دونوں ممالک کے معاشی مفادات کو مزید وسعت دے گا۔