قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم نے کہا ہے کہ قطری سرحدی حدود کی خلاف ورزی قبول نہیں۔
دوحہ میں لبنانی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کرتے ہوئے قطری وزیر اعظم نے کہا کہ قطر میں امریکی اڈے پر ایران کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے، ہم خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانے کے خواہاں ہیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کرکے قطرکی خودمختاری کو نقصان پہنچایا، ایرانی حملہ قطری خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب کا حملہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
قطر اور متحدہ عرب امارات نے فضائی حدود دوبارہ کھول دیں
قطری وزیراعظم نے کہاکہ ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا،خطے میں امن کے خواہاں ہیں،ایران کے قطر میں امریکی بیس پر حملے ناقابل قبول ہیں،قطر تنازع کے حل کیلئے سفارتی کردار ادا کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فریقین کے اقدامات خطے کو مشکل حالات کی طرف دھکیل رہے تھے، مسائل کے سفارتکاری اور با ت چیت کے ذریعے حل کی حمایت کرتے ہیں، لبنان کے ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات بہتر کرنے کے عزم کی حمایت کرتے ہیں، قطر اپنی سالمیت اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
قطر کے وزیراعظم نے کہا کہ قطری فوج کے دفاعی اقدامات کو سراہتے ہیں، خلیجی ممالک کی حمایت کرنے پر ان کے مشکور ہیں،قطری فورسز نے تمام میزائلوں کو روک دیا، امریکی بیس پر حملے کے بعد عالمی سطح پر رابطے ہوئے، امریکی صدر ٹرمپ نے امیر قطر سے رابطہ کیا اور حملے کے ردعمل کا جائزہ لیا گیا، یہ مکمل جنگ بندی کے اعلان کا موقع تھا۔
قطری وزیراعظم نے کہا کہ امریکا نے تجویز کیا کہ قطر ایران کے ساتھ رابطہ کرے اور ایران کے جنگ بندی معاہدے پر مؤقف کا جائزہ لے، قطر نے ایران سے رابطہ کیا اور امریکی صدر نے جنگ بندی کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، آج صبح ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، تمام فریقین سے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر زور دیتے ہیں، امریکاپر زور دیتے ہیں کہ جوہری مذاکرات کا دوبارہ آغاز کیا جائے، تنازع کا سفارتی حل نکالا جانا چاہیے۔
خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش ہے ، پاکستان
قطری وزیراعظم نے کہا کہ قطر خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک رکھنا چاہتا ہے، جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ ایران سمیت تمام ممالک کیلئے بہتر ہے، انہوں نے کہا کہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی قبول نہیں، سفارتی اور قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے کہا کہ دوحہ اجلاس میں خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا، ایرانی حملے پر قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، لبنان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ قطر پر ایران کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
لبنان کے وزیراعظم نے کہا کہ ہم قطر کے ساتھ کھڑے ہیں، مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ قطر کی جانب سے حمایت پر مشکور ہوں، خطے میں امن کے خواہاں ہیں اور ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
لبنان کے وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں استحکام چاہتے ہیں،انہوں نے امید کی کہ جنگ بندی برقرار رہے گی۔ایران پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کی واپسی چاہتے ہیں۔