اللہ نے عزت دی جسے کبھی بھول نہیں سکوں گا، ارشد ندیم

Arshad Nadeem

لاہور: اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اللہ نے عزت دی جسے کبھی بھول نہیں سکوں گا۔

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایچی سن کالج میں اولمپکس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اولمپکس ڈے پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے۔ اور آج اتھلیٹکس والوں کے لیے خاص کر بہت اہم دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشین اتھلیٹکس میں اللّٰہ نے عزت دی۔ اور عید کے بعد سے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے برطانیہ جا رہا ہوں۔ اور وہاں ایک ماہ تیاری کروں گا۔ موسم کے باعث برطانیہ میں تیاری کرنے جا رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع بھارتی کرکٹر پرتھوی شا کا ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے کہا کہ بطور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ پہلی بار اولپکس ڈے پر تقریب کا حصہ ہوں۔ اللّٰہ نے عزت دی ہے جسے کبھی بھول نہیں سکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام بچوں سے کہوں گا کہ محنت کریں۔ میں بھی ایک چھوٹے سے گاؤں سے اولمپک گولڈ میڈلسٹ بنا ہوں۔


متعلقہ خبریں