قومی سلامتی کمیٹی نے ایران پر حملوں کو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی قراردادوں،عالمی قوانین اوریواین چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
25جون سے 2جولائی تک ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
اجلاس میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ،شرکا نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں سے کشیدگی میں اضافہ بڑے تنازع کو جنم دے سکتاہے۔
کشیدگی میں اضافہ بات چیت اور سفارتکاری کے امکانات کومعدوم کررہا ہے،قومی سلامتی کمیٹی نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کے حق دفاع کی مکمل تائید کی۔
قومی سلامتی کمیٹی نے متعلقہ فریقین سے قریبی روابط رکھنے کے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا،خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے جاری کوششوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کی توثیق کی گئی ۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی
کمیٹی نے یواین چارٹر اور سفارتکاری کے ذریعے تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے کامطالبہ کیا،عالمی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی پاسداری یقینی بنانے پر زوردیا گیا۔
کمیٹی نے ایرانی حکومت اورایرانی عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کااظہاربھی کیا۔