سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 4 تعطیلات کا اعلان کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 26 مئی سے29مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 26 سے 28 مئی تک عید الاضحیٰ کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے، جس کے تحت تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔
