تہران: ایران نے امریکا سے مذاکرات کے لیے وفد کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔ جبکہ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کو ایرانی مذاکراتی ٹیم کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کہنا تھا کہ تہران سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ اور تمام تفصیلات مجاز حکام کے ذریعے ہی جاری کی جائیں گی۔
ایرانی حکام کے مطابق مذاکرات میں خطے میں جاری کشیدگی کا خاتمہ، بیرون ملک منجمد اثاثوں کی بحالی اور سمندری راستوں پر ایرانی جہازوں کے تحفظ جیسے معاملات کو بنیادی اہمیت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا کشیدگی، امریکا نے خواہش کا اظہار کر دیا، پاکستان کی تعریف
رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے حالیہ سفارتی پیغامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بعض معاملات پر فاصلے کم ہوئے ہیں۔ تاہم مکمل اعتماد کی بحالی اب بھی ایک چیلنج ہے۔
