واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کر دیا۔
امریکی وزیر دفاع بیٹ ہیگستھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو امریکی صدر کی بات سننا ہو گی۔ اور ایران نے اگر کوئی حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کئی بار کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کر دیا ہے۔ اور ایران کے پاس جوہری معاہدے کے لیے 60 روز تھے۔ ایران کے خلاف آپریشن انتہائی خفیہ طریقے سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے ایران کو نہیں اپنی قوم کو بھی دھوکہ دیا، ایرانی وزیر خارجہ
بیٹ ہیگستھ نے کہا کہ اسرائیل کو تمام اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔ صدر ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور ایران کو اس راستے پر چلنا ہو گا۔ امریکہ کی جانب سے صرف ایران جوہری تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔ اور آپریشن کے دوران امریکی بی ٹو طیاروں کی مدد حاصل کی گئی۔ اہداف پر 2 درجن ٹاما ہاک میزائل بھی داغے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی پر امریکی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جبکہ امریکی حملے کے دوران ایران کے کسی بھی طیارے نے اڑان نہیں بھری۔ اور ہم نے ایرانی اہداف پر 14 ایم او پیز استعمال کیے۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران پر حملے کے دوران کسی بھی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ جبکہ امریکی آپریشن ایران میں رجیم چینج کے لیے نہیں تھا۔