ایران نے اپنے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردو ایٹمی تنصیب کے داخلی اور خارجی حصے کو معمولی نقصان پہنچا۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اصفہان اور نطنز جوہری سائٹس کے قریب بھی حملے کیے گئے تاہم حملے سے پہلے تینوں ایٹمی تنصیبات خالی کرا لی گئی تھیں، زیر زمین تنصیب میں افزودہ یورینیم کو پہلے ہی اس جگہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔
ایران پر امریکی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافہ ، خطے پر تباہ کن اثرات پڑ سکتے ہیں ، اقوام متحدہ
اصفہان کے نائب گورنر اکبر صالحی کا کہنا ہے کہ اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اصفہان اور کاشان میں ایئرڈیفنس نظام فعال ہو گیا تھا۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ فردو پر امریکی حملے کے بعد کسی بڑے دھماکے کے آثار محسوس نہیں کیے گئے، علاقے میں حالات مکمل طور پر نارمل تھے۔