اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت کم کر دی۔
این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کی ایڈوائزری جاری کر دی
ادھر آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں، بشمول میرپور، ڈڈیال، چکسواری، منگلا اور اسلام گڑھ میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش ہوئی۔
گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
ملیر کینٹ، گلشن معمار، کلفٹن اورصدر کے علاقوں میں بارش نے شہریوں کو خوشگوار موسم کا تحفہ دیا جبکہ محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔