آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا ہے کہ حارث رؤف میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب انہیں پسند کرتے ہیں اس لیے انہیں میلبرن اسٹارز سے جانے نہیں دیا گیا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میلبرن اسٹارز کے کھلاڑی حارث رؤف کو بہت پسند کرتے ہیں۔
حا رث رؤف سے دیگر بالرز کو سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے، اس لیے ہم نے حارث رؤف کو جانے نہیں دیا، حا رث رؤ ف کو کہیں جانے نہیں دیں گے، ڈرافٹ میں بھی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی پک اسی لیے واپس کروائی۔حارث روف اس وقت کیرئیر بیسٹ فارم میں ہیں۔
بابراعظم کے بعد قومی ٹیم کے 6 اہم کھلاڑی بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے
میکس ایبٹ نے کہا کہ بگ بیش لیگ میں حا رث رؤف اور بابر اعظم کا ایم سی جی میں مقابلہ دیکھنے کے لئے پُرجوش ہیں یقیناََ حارث رؤف کے پاس بابر اعظم کی چند کمزوریاں ہوں گی، ہم بہت پُرجوش ہیں کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف ایک بار پھر میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حارث ایک عرصہ سے میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں، یہاں پاکستان کی کمیونٹی بہت زیادہ ہے، اچھا ہے کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی اس مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں، یہ بی بی ایل کے لیے بہت اچھا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کھیل رہے ہیں۔
میکس ایبٹ نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز میں بڑے مضبوط روابط ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میلبرن اسٹارز اپنے گزشتہ برس کے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔