ایران کے یو این مشن نے امریکی صدر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ایرانی عہدیدار نے وائٹ ہاؤس جانے کی درخواست نہیں کی۔
ایرانی یو این مشن نے کہا ایرانی سپریم لیڈر کو ختم کرنے کی بزدلانہ دھمکی قابل نفرت ہے،کسی دباؤ میں مذاکرات نہیں کریں گے، کسی بھی دھمکی کا جواب دیں گے،کسی بھی اقدام کا جوابی ردعمل ملے گا۔
ایران نے بہت دیر کردی،اب بات چیت نہیں ہوسکتی،ڈونلڈ ٹرمپ
علاوہ ازیں ایران نے ہمسایہ ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحدی دراندازی کو روکنے کیلئےاقدامات کریں، ایرانی بارڈر گارڈ نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے ایرانی سرزمین پر دراندازی ناقابل قبول ہے۔
ایرانی سرحدی محافظ، فوج اور پاسداران انقلاب سرحدوں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں،اسرائیلی ایجنٹس نے ایرانی سرزمین کے اندر سے حملے کیے۔
نام نہاد دوستی بے نقاب،بھارت نے ایران کا ساتھ چھوڑ دیا
خطے میں امن کے لیے ہمسایہ ممالک کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔
