مئی میں جاری کھاتہ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا ،اسٹیٹ بینک

State bank

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مئی میں جاری کھاتہ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔

ترجمان کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مئی جاری کھاتے کا خسارہ ایک ارب 81 کروڑ ڈالر رہا ،گزشتہ مالی سال 11ماہ میں جاری کھاتے کا خسارہ ایک ارب 57 کروڑ ڈالر رہا۔

میرے اور شہبازشریف میں کوئی فرق نہیں،نوازشریف

بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ جاری کھاتے کےخسارے کی اہم وجہ ہے ،مئی میں تجارتی خسارہ 3 ارب ڈالر، اشیاء و خدمات کی تجارت کا خسارہ 3.22 ارب ڈالر رہا۔

اسی طرح اپریل میں تجارتی خسارہ 2.63 ارب ڈالر،اشیاو خدمات کی تجارت کا خسارہ 2.8 ارب ڈالر رہا تھا،رواں مالی سال 11 ماہ کا تجارتی خسارہ 24.4 ارب ڈالر، اشیا وخدمات کی تجارت کا خسارہ 27 ارب ڈالر رہا۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 :پاکستانی ٹیم 13 ٹیسٹ میچ کھیلے گی

گزشتہ مالی سال 11ماہ میں تجارتی خسارے کی مالیت 19.98 ارب ڈالرزرہی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں