واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بات کرنا چاہتا ہے تو اسے پتا ہے مجھ سے کیسے بات کرنی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا سے واپس امریکہ پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی قسم کے امن معاہدے کی بات نہیں کی۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران بات کرنا چاہتا ہے تو اسے پتا ہے مجھ سے کیسے بات کرنی ہے۔ اور ایران کو وہی معاہدہ قبول کر لینا چاہیے تھا جو انہیں آفر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے جوہری مرکز پر حملے کیلئے امریکہ ہماری مدد کرے، اسرائیلی رہنما
انہوں نے کہا کہ تہران کے شہریوں کو انخلا کی وارننگ ان کے تحفط کے لیے ہے۔ ایران میں جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہیں۔ اور ایران میں تنازعے کا حقیقی خاتمہ چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے خاص موڈ میں نہیں ہوں۔ تاہم اسٹیو وٹکوف یا جے ڈی وینس کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے بھیج سکتا ہوں۔