ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار ہے تاہم اسلام آباد سمیت بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم شام کے وقت آندھی اور چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی ، جبکہ راولپنڈی ، مری، گلیات ، چکوال، جہلم ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، جیکب آباد، پشاور، سوات، دیر، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بادل برسنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز جیکب آباد میں درجہ حرارت 51، بہاولنگر، تربت، لسبیلہ، سبی، موہنجو داڑو 49، دادو، روہڑی، نورپور تھل، بھکر، سرگودھا، ساہیوال، بہاولنگر اور سکھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔