وزیر اعظم کی الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

Shahbaz Sharif شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت الیکٹرک ویکلرز کی صنعت اور پالیسی سازی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اور الیکٹرک وہیکلز کے لیے  چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹو اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سہولت فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ساتھ تنازع سے پہلے خطہ جتنا محفوظ تھا اب نہیں ہے، بلاول بھٹو

وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں