امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکا۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس بڑی تعداد میں جوہری ہتھیارموجود ہیں اوراگروہ مداخلت نہ کرتے تو خطہ ایک بڑی تباہی کی طرف جا سکتا تھا۔
ایران اسرائیل کشیدگی، امریکی محکمہ خارجہ نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد اگلے ہفتے امریکا آئے گا، جس میں تجارتی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی، یہ بیان جنوبی ایشیا میں سفارتی ہلچل کا باعث بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ تنازع ہے اور وہ اس کے حل کے لیے ثالثی پر تیار ہیں۔ “میں دونوں ملکوں کو ایک ساتھ بٹھانے والا ہوں اور تمام مسائل حل کرا سکتا ہوں۔
