امریکا کو معلوم ہے ہم دہشتگرد گروہوں سے کیسے ڈیل کرتے ہیں، بلاول بھٹو

بلاول

 پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم امن کا پیغام لے کر آئے ہیں، امریکا کو معلوم ہے ہم دہشتگرد گروہوں سے کیسے ڈیل کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انڈیا اور پاکستان کےجنگ کے بعد پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مؤقف سچ پر مبنی اور تگڑا ہے، امریکا کو معلوم ہے ہم دہشتگرد گروہوں سے کیسے ڈیل کرتے ہیں، پہلگام واقع پرامریکا میں بھارتی حامیوں نے بھی تسلیم کیا کہ بھارت نے ثبوت نہیں دئیے۔

پاکستان اور کویت کے درمیان سکلڈ ورکرز کی بھرتی کو آسان بنانے کیلئے لیبر معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی

انہوں نے کہا دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے اقدامات کو امریکا میں مانا جاتا ہے، ہم امن کا پیغام لے کر آئے ہیں، ممکنہ جوہری تنازع کے پس منظر میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں، ہم جس سے بھی مل رہے ہیں وہ نہ صرف ہمارے مؤقف کو سن رہا ہے بلکہ اس کو سراہ بھی رہا ہے اور مدد کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کر رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی کو گجرات کے قصاب کا لقب میں نے نہیں بلکہ مودی کے اپنے لوگوں نے دیا ہے،  مودی تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں، کیا مودی، کشمیر کا قصاب بننا چا ہے گا یا امن قائم کر کے عوام کے مفاد میں فیصلہ کریں گا۔


متعلقہ خبریں