تین بڑے شہروں میں مرغی سستی ہو گئی

مرغی سستی

تین بڑے شہروں میں مرغی سستی ہو گئی۔

لاہور میں زندہ برائلر مرغی 10 روپے کلو سستی ہوگئی، سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 304 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 318 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 14 روپے کلو سستا ہوا ہے جس بعد قیمت 475 روپے سے 461 روپے پر آ گئی ہے۔انڈے دو روپے مہنگے ہونے سے 317 روپے درجن ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 314 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 328 روپے تھا جبکہ انڈے 315 روپے کلو تھے۔

اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر ، ایک لاکھ ، 26 ہزار کی حد عبور کر لی

ملتان میں زندہ برائلر مرغی 8 روپے کلو سستی ہوگئی ہے جبکہ مرغی کا گوشت 11 روپے سستا ہوا ہے، دوسری جانب انڈے تین روپے فی درجن مہنگے ہو گئے ہیں۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 286 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 300 روپے مقرر کیا گیا ہے، مرغی کا گوشت 435 روپے کلو میں دستیاب ہے۔انڈوں کی فی درجن قیمت 317 روپے مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 294روپے کلو تھا جبکہ پرچون ریٹ 308 روپے تھا، گوشت کی قیمت 446 روپے کلو تھی، انڈے 314 روپے کلو فروخت ہوتے رہے۔

پشاور میں ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی کی قیمت 65 روپے کم ہو گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 380 سے کم ہو کر 315 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں