اسپیکر، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے پر خواجہ آصف کی کڑی تنقید

خواجہ آصف

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے اسپیکر، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں و مراعات میں بے تحاشا اضافے پر اپنی ہی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اور مالی مراعات میں بے تحاشا اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو اس کی مرہون منت ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے بجٹ پیش کرنے سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، اب اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے سے بڑھ کر 13 لاکھ مقرر کردی گئی ہے جبکہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔

اگر بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی ٹیبل پر لانا پڑا تو امریکہ لائے گا، بلاول بھٹو

4 مئی 2025کو صدر آصف زرداری نے وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق تنخواہ، مراعات و استحقاق ایکٹ 1975 میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا تھا جس کے بعد وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 140 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اس ترمیمی آرڈیننس کے بعد وفاقی وزراء کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی تھی،جس کا اطلاق بھی یکم جنوری سے 2025 ملنے والی تنخواہوں پر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش ہونے والی وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد جبکہ پنشن میں سات فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں